کاروار:19؍اپریل(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں بندر بخار معاملات کا پتہ لگانے کے لئے امسال 525لوگوں کے خون کی جانچ کی گئی ۔ جن میں 53معاملات کی تصدیق ہوئی ہے تو 472لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آنے کی اترکنڑا ضلع ڈی سی ہریش کمار نے جانکاری دی ۔
ضلع کے 7تعلقہ جات میں لوگوں کے خون کی جانچ کی گئی ۔ سداپور تعلقہ میں سب سے زیادہ 35معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی تعلقہ سے کل 470لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے تو 435نگیٹیو آئے ہیں۔ ہوناور تعلقہ میں 26لوگوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے ارسال کئے گئے تھے جن میں 12کی تصدیق ہوئی ہے اور جوئیڈا میں جانچ کئے گئے چار معاملات میں سے تین کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انکولہ، کمٹہ اور بھٹکل میں ایک ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جب کہ سرسی سے بھیجے گئے چار نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ضلع بھر میں آشا اور صحت عامہ محکمہ کے رورکرس کرونا وائرس کے سلسلے میں گھر گھر جا کر سروے کررہے ہیں ، اسی دوران میں سبھی قسم کی وبائی امراض کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کہاگیا ہے۔ اسی طرح بندر بخار کے متعلق بھی جانکاری حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور جن علاقوں میں بندر بخار کی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں ان علاقوں میں کڑی نگرانی کے ساتھ سروے کرنے کہاگیا ہے۔ عوام میں کسی کو بخار میں مبتلا ہونے کا شک ہوتاہے تو فوری طورپر قریب کے اسپتال میں جانچ کروانے کہاگیا ہے۔ جن علاقوں میں بندر بخار کے معاملات زیادہ نظر آرہے ہیں وہاں میلاتھیان (5فی صد) کا پاوڈر دو مہینے تک ہفتہ میں دومرتبہ چھڑکاؤ کئے جانے کی جانکاری ڈی سی نے دی۔